Supreme court Teachers Case C.A 1546/2019 |
Supreme court Teachers Case C.A 1546/2019 |
سپریم کورٹ میں ڈیلی ویجز
ملازمین کے کیس کی سماعت:
سپریم کورٹ میں ڈیلی ویجز
ملازمین کے کیس نمبر C.A
1546/2019 کی
سماعت کی بنچ نمبر
ایک میں سماعت
ہوئی۔ اور سالوں
سے عدالتوں کے چکر لگانے والے
اساتذہ ملک کی اعلی
ترین عدالت میں ہونے والی سماعت
پر نظریں جمائے
ہوے تھے۔ اس کیس
میں متعدد درخواست گذار
تھے۔
محکمہ تعلیم میں
اساتذہ کو ایک
سو بیس روپے
روزانہ پر بھرتی
کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ کا
اظہار ناراضگی ۔
کیا ملازمین
کی ایسی
تذلیل مناسب ہے۔
کیا دس دس
سال تک عارضی
بنیادوں پر رکھا
جا سکتا ہے،
عدالت نے استفصار
کیا کہ حکومتی
پالیسی کیا ہے؟
جی آج بڑا اہم فیصلہ سپریم کورٹ میں ہوا سپریم کورٹ میں وہ
اساتذہ جو عارضی طور پر بھرتی کیے گئے تھے ان کے کیسز کی سماعت ہوئی ۔
اساتذہ کئی سالوں سے اپنے حق کے لئے عدالت میں کیس لڑ رہے تھے سروس
ٹربیونل نے ان کے حق میں فیصلہ دیا
تھا کہ ان کو دیگر ملازمون کی
طرح مراعات دی جائیں اس فیصلے کے خلاف حکومت نے سپریم
کورٹ میں اپیل کی ، عدالت نے
کہا کہ کس طرح ممکن ہے کہ آپ
سالوں سال ایک دیہاڑی دار مزدور کی طرح ایک سو بیس روپے روزانہ آپ اساتذہ
کو د ےہے۔
عدالت نے
حکومت کے
اس موقف کو تسلیم نہیں کیا کہ
مراعات اساتذہ کا
حق نہیں اور حکومتی اپیل
کو خارج کر
دیا۔
اساتذہ نے ہمیں لکھنا بولنا پڑھنا یہ سب کچھ
انہوں نے سکھایا ا ور لاکھوں کروڑوں روپے گاڑیوں
کے چکروں میں اور اشتہارات میں حکومت دیتی ہے
لیکن اساتذہ کے
ساتھ یہ رویہ ہے۔
یہ فیصلہ تمام
ملازمین کے لیے ایک امید کی کرن ہے خراج تحسین پیش کرتے ہیں سپریم کورٹ آف
پاکستان کو ان کے معزز جج صاحبان کو جنہون نے اساتذہ کی داد رسی کی ۔
0 Comments